ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں سماجی کارکن میدھا پاٹکر کی رہنمائی میں مل مزدوروں نے لیبر کمشنر دفتر پر دھرنا دیا۔ آزاد بھارت میں مل مالک اور مزدوروں کے درمیان تنازع کی طویل تاریخ رہی ہے۔ تازہ معاملہ ریاست مدھیہ پردیش کے نیماڑ کا ہے جہاں کپاس کی کاشتکاری کثیر تعدادمیں کی جاتی ہے جس کے چلتے علاقے میں کاٹن مل ہے اور ان ملو میں ملازمت کرنے والے ہزاروں میل مزدور بھی ہیں ایسے ہی دو مل ہیں۔ سینچورین اور مرال جس میں کام کرنے والے مزدور اور مالک کے درمیان تنازع پیدا ہوگیا ہے۔
میدھا پاٹکر نے مل مزدوروں کو حق دلانے کے لیے دھرنا دیا
اندور میں سماجی کارکن میدھا پاٹکر کی رہنمائی میں مل مزدوروں نے لیبر کمشنر دفتر پر دھرنا دیا۔
میدھا پاٹکر میل مزدوروں کو حق دلانے کے لیے بیٹھیں دھرنے پر
یہ بھی پڑھیں: مولانا ابوالکلام آزاد کا 133 واں یوم پیدائش: کانگریس نے انہیں فراموش کردیا
مزدوروں نے الزام لگایا ہے کہ ان کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہے ساتھی تنخواہ بھی نہیں مل رہی ہے جس سے ان کے سامنے معاشی بحران کھڑا ہو گیا ہے جس وجہ سے ان کی زندگی بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے۔ اپنے مطالبات کو لے کر سماجی کارکن میدھا پاٹکر کی رہنمائی میں صنعتی شہر اندور کے لیبر کمشنر دفتر پہنچے اور مطالبات کو لے کر دھرنے پر بیٹھیں۔