اردو

urdu

ETV Bharat / state

چھتر پور: گاڑی کنویں میں گری، چھ افراد ہلاک - chatarpur news

شادی کی تقریب میں شامل ہونے کے لیے آئے باراتیوں کی گاڑی ایک کنویں میں جاگری جس میں سوار چھ افراد ہلاک جبکہ تین افراد زخمی بتائے جارہے ہیں۔

image
image

By

Published : Dec 9, 2020, 10:15 AM IST

مدھیہ پردیش کے ضلع چھتر پور کے مہاراج پور میں اترپردیش کے ضلع مہوبہ سے کئی لوگ یہاں بارات لے کر آئے تھے۔

باراتیوں کی ایک گاڑی رات میں اندھیرا ہونے کے سبب ایک کنویں میں جاگری جس میں سوار چھ لوگوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ تین افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور کرین کی مدد سے گاڑی کو کنویں سے باہر نکالا گیا جس کے بعد تمام لوگوں کو اسپتال روانہ کردیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details