اجین: مدھیہ پردیش کے تاریخی شہر اجین کی سماجی تنظیم سرسید ویلفیئر سوسائٹی گزشتہ کئی برسوں سے تعلیمی میدان میں سرگرم ہیں۔تنظیم کی جانب سے انگریزی مضمون نویسی مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں سینکڑوں بچے اور بچیوں نے شرکت کی۔SIR Syed Welfare Society Organize Essay Writing Competition
تنظیم کی جانب سے طلباء کی صلاحیت کو سنوارنے کے لئے انگریزی مضمون نویسی مقابلے (essay Competition) کا انعقاد کیا گیا جس میں جیتنے والے طلباء کو انعامات اور تعلیمی میدان میں بہترین خدمات انجام دینے والے لوگوں کو اعزاز سے نوازا گیا.