اردو

urdu

ETV Bharat / state

شیوراج سنگھ نے نندکمار کو خراج عقیدت پیش کیا - عوامی لیڈر کو کھو دیا

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق ریاستی صدر اور کھنڈوا کے رکن پارلیمان نند کمار سنگھ چوہان کی موت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

shivraj chauhan
شیوراج سنگھ نے نندکمار کو خراج عقیدت پیش کیا

By

Published : Mar 2, 2021, 2:16 PM IST

شیوراج چوہان نے ٹویٹ میں کہا کہ مقبول عوامی رہنما ’ نندو بھیا‘ ہم سب کو چھوڑ کر چلے گئے۔ ہماری تمام کوششیں ناکام ہوگئیں ۔ نندو بھیا کی شکل میں بی جے پی نے ایک مثالی کارکن، بہترین منتظم، اور ایک وقف عوامی لیڈر کو کھو دیا ہے ۔ چوہان نے کہا کہ وہ نندو بھیا کے انتقال سے غمزدہ ہیں اور یہ ان کے لیے ذاتی نقصان ہے ۔

وزیر اعلی مدھیہ پردیش

شیوراج چوہان نے کہا کہ بطور ریاستی صدر نند کمار سنگھ چوہان نے بہترین تعاؤن پیش کیا ہے۔ ان کا جسد خاکی آج ان کے آبائی گاؤں پہنچے گا ۔ کل ہم ان سب کو الوداع کر یں گے ۔

شیوراج سنگھ ٹوئٹ

ریاستی بی جے پی کے میڈیا انچارج لوکیندر پاراشر نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ سیاست کی ایک عظیم شخصیت تھے ۔ وہ چھ بار کے رکن پارلیمان، تین بار میونسپل کے چیرمین اور دو بار رکن اسمبلی رہے۔ انہیں مسلسل دو بار بی جے پی کے ریاستی صدر کے عہدے پر فائز رہنے کا اعزاز حاصل ہوا ۔ انہوں نے نندو بھیا کے انتقال پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details