بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے چھندواڑہ ضلع میں ڈمپر کی ٹکر سے تین لوگوں کی بے وقت موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ چوہان نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ چھندواڑہ میں ایک بے قابو ٹرک کی وجہ سے پیش آئے سڑک حادثے میں بے وقت لوگوں کی موت کی افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ ایشور ہلاک ہونے والے لوگوں کے خاندان کو اس گہرے دکھ کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔ زخمیوں کے مناسب علاج کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ تمام زخمی جلد صحت یاب ہوں،ایشور سے یہی دعا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ Shivraj expressed Grief over Chhindwara accident
واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ ضلع ہیڈکوارٹر کے نزدیک چندن گاؤں میں ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل پر سوار دو لوگوں اور ایک پیدل چلنے والے شخص کو کچلنے کے بعد ایک کار کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوتوالی تھانہ علاقہ کے چندن گاوں کے قریب کل دیر رات ریت سے بھرا ایک ڈمپر ڈیوائیڈر توڑتے ہوئے دوسری طرف جارہے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد اور پیدل جارہے ایک شخص کو کچلنے کے بعد کچھ فاصلے پر کار سے ٹکراگیا۔ Car hit by dumper in Chhindwara