ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں بھارتی جنتا پارٹی کے نائب صدر اور سابق وزیراعلی شیوراج سنگھ نے کانگریس کے سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی کانگریس میں انتشار پیدا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے سرکاری افسران کو کام کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
'حکومت کا کنٹرول دگ وجے کے ہاتھ میں' - مدھیہ پردیش
ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں سیاسی بیان بازیوں کا سلسلہ جاری ہے اور سابق وزیراعلی شیوراج سنگھ نے کانگریس کے سینیئر رہنما دگ وجے سنگھ پر تنقید کی ہے۔
شیوراج سنگھ کی دگ وجے سنگھ پر تنقید
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے عہدے کا حلف تو کمل ناتھ نے لیا ہے لیکن حکومت کا سارا کنٹرول دگ وجے سنگھ کے ہاتھ میں ہے، جبکہ ریاستی وزراء بھی دگ وجے سنگھ پر سرکاری کام کاج میں دخل اندازی کا الزام عائد کیا ہے۔
شیوراج سنگھ نے کانگریس کی قومی صدر سونیا گاندھی سے مطالبہ کیا ہے کی وہ اس معاملے ذاتی دلچسی لے اور واضح کریں کہ آخر کیوں دگ وجے سنگھ حکومتی کام میں دخل اندازی کر رہے ہیں۔
Last Updated : Sep 29, 2019, 8:30 AM IST