اردو

urdu

ETV Bharat / state

شیوراج نے مزدوروں کے لیے روزگار اسکیموں کا اعلان کیا

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ لاک ڈاؤن میں ریاست میں رہنے والے مزدور جو باہر کام کر رہے تھے ان کے روزگار کے لیے اسکیموں کا اعلان کیا ہے۔

shivraj singh chauhan announces employment schemes for workers
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان

By

Published : May 28, 2020, 4:46 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے چلتے بہت بڑی تعداد میں الگ الگ صوبوں میں کام کرنے والے یومیہ مزدور واپس لوٹ رہے ہیں۔ ان کے لیے ریاست مدھیہ پردیش سے بسوں کا انتظام کر انہیں ان کے صوبے میں پہنچانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی ان کے کھانے پینے کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔ تو وہیں مدھیہ پردیش کے جو مزدور واپس آئے ہیں ان کے لیے یہاں شرم سدھیی اسکیم تیار کی گئی ہے، جس کے تحت ان کا روزگار کارڈ بنا کر جو جیسا کام جانتا ہے اس کے مطابق ان سے کام لیا جائے گا۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 23 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ مزدور الگ الگ گرام پنچایتوں میں کام کر رہے تھے۔ انہیں مفت راشن دیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی انہیں سنبل اسکیم سے بھی جوڑا جا رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ روزگار سیتو اسکیم بھی بنائی گئی ہے جس کے تحت جو کشل مزدور ہیں ان کی فہرست بنا کر جو جیسا کام جانتا ہے اس کے مطابق اسے کام دیا جائے گا۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مزدور دوسری ریاستوں میں کام کرنے جانا چاہتا ہے تو ان کی بھی ایک فہرست بنائی جا رہی ہے تاکہ جس ریاست میں وہ کام کر رہا ہے وہاں بھی اس کا خیال رکھا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details