اردو

urdu

ETV Bharat / state

شیوراج نے امت شاہ کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کی

ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا، کابینہ کے دیگر اراکین اور ریاستی بے جی پی کے رہنماؤں نے بھی مسٹر شاہ کے جلد ہی پوری طرح صحت مند ہونے کی دعا کی ہے۔

shivraj
shivraj

By

Published : Sep 13, 2020, 1:14 PM IST

مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے مکمل طور پر صحت مند ہونے کی دعا کی ہے۔

مسٹر چوہان نے ٹویٹ کے ذریعہ سے کہا ہے 'مرکزی وزیر داخلہ مسٹر امت شاہ کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ میں ایشور سے ان کے مکمل طورپر صحت مند ہونے کی دعا کرتا ہوں'۔

اس کے علاوہ راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ جیوترآدتیہ سندھیا نے بھی مسٹر شاہ کے جلد ہی صحت مند ہونے کی دعا ایشور سے کی ہے۔

ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا، کابینہ کے دیگر اراکین اور ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی) کے رہنماؤں نے بھی مسٹر شاہ کے جلد ہی پوری طرح صحت مند ہونے کی دعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے
امت شاہ دوبارہ ایمس میں داخل

واضح رہے کہ سانس لینے میں دشواری کے سبب وزیر داخلہ امیت شاہ کو دوبارہ ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایمس کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ اسے روٹین چیک اپ کے سلسلے میں داخل کرایا گیا ہے۔

اس سے قبل وزیر داخلہ 2 اگست کو کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ اس کے بعد انہیں میندانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details