اردو

urdu

ETV Bharat / state

شیوراج نے شاجاپور میں چار مزدوروں کی موت پر غم کا اظہار کیا - کنویں کی مٹی دھسنے

ریاست مدھیہ پردیش کے شاجاپور ضلع کے بیجاناکھیڑی گاؤں میں زیر تعمیر کنویں کی مٹی دھسنے کی وجہ سے چار مزدوروں کی موت ہوگئی۔سبھی کی لاشیں آج ملبے سے نکالی گئیں۔

شیوراج نے شاجاپور میں چار مزدوروں کی موت پر غم کا اظہار کیا
شیوراج نے شاجاپور میں چار مزدوروں کی موت پر غم کا اظہار کیا

By

Published : Jun 10, 2020, 2:11 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک شدگان میں تین خواتین اور ایک نوجوان شامل ہے۔ہلاک شدگان کی شناخت کنوبائی ،بھوری بائی،لیلا بائی اور رام لال کے طورپر ہوئی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ ضلع ہیڈکوارٹر سے 40 کلومیٹر دور موہن بڑودیا ڈولپمنٹ بلاک کے تحت آنے والے تیجناکھیڑی گاؤں میں ایک کنویں کی تعمیر کا کام چل رہاتھا۔کل اچانک مٹی دھسنے کی وجہ سے چاروں ملبے میں دب گئے۔دیر شام تک لاش نکالنے کی کوشش کی گئی،لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔آج صبح چاروں کی لاشیں ملبے سے نکالی گئیں۔

مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اس حادثے پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے ہلاک شدگان کے تئیں خراج عقیدت پیش کیاہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details