سدھی:مدھیہ پردیش کے سدھی ضلع کے چرہٹ تھانہ علاقے میں سیدھی-ریوا روڈ پر بس اور ٹرک کی ٹکر ہوگئی، جس میں کم از کم چودہ افراد کی موت اور 50 سے زائد مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے ابتدائی اطلاعات کے حوالے سے بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ستنا ضلع میں منعقدہ عوامی پروگراموں کے بعد ان میں شامل لوگ بسوں سے واپس لوٹ رہے تھے۔ اس کے بعد موہنیا ٹنل علاقے میں بس اور ٹرک کی ٹکر ہو گئیں۔ ٹکر کی وجہ سے بس کو بری طرح نقصان پہنچا۔ اطلاع ملتے ہی ریوا اور سدھی ضلع کی انتظامیہ راحت اور بچاؤ ٹیموں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی اور راحت اور بچاؤ کام شروع کیا۔ اندھیرے کے باعث راحت اور بچاؤ کا کام احتیاط سے کیا گیا۔
MP Road Accident امت شاہ کی ریلی سے واپس لوٹ رہی بس حادثے کا شکار، چودہ افراد ہلاک
ضلع سدھی میں دیر رات ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں کم از کم چودہ افراد کی موت جب کہ 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 12 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ Road Accident in Sidhi
یہ بھی پڑھیں:Bhatapara Road Accident چھتیس گڑھ میں پِک اپ اور ٹرک کے مابین تصادم، گیارہ افراد ہلاک
بتایا جا رہا ہے کہ بس وزیر داخلہ امت شاہ کی ریلی کے لیے گئی تھی۔ واپسی کے دوران ایک تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر مار دی۔ تصادم اتنا زوردار تھا کہ بس موقع پر ہی الٹ گئی۔ اس خوفناک حادثے میں چودہ افراد ہلاک اور 50 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔ جس میں 12 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ریوا کمشنر اور آئی جی کے علاوہ سدھی کے ضلع کلکٹر اعلیٰ پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں قریبی گاؤں والوں نے بھی مدد کی۔ ریوا کے ڈویژنل کمشنر اور انسپکٹر جنرل آف پولیس بھی موقع پر پہنچے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ عوامی تقریب سے مسافروں کی واپسی کی وجہ سے بسیں بھری ہوئی تھیں۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے خود اس حادثے کا نوٹس لیا ہے اور ریوا ڈویژن کے تحت ریوا اور سدھی ضلع انتظامیہ کو ضروری ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا اور زخمیوں کے بہتر علاج کے لیے ہدایات دیں۔