اردو

urdu

ETV Bharat / state

عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا، سینکڑوں کارکنان کانگریس میں شامل

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں عام آدمی پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری اور ترجمان اکشے ہونکا نے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ کی موجودگی میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔

متعلقہ فوٹو

By

Published : Apr 19, 2019, 7:29 PM IST

اس موقع پر کانگریس بھوپال پارلیمانی حلقے کے امیدوار دگ وجے سنگھ کا کہنا تھا کہ 'اکشے ہونکا ایک قابل نوجوان ہیں، وہ ملک کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار مہیا کرانے کا کام کر رہے ہیں'۔

متعلقہ ویڈیو


انہوں نے کہا کہ 'راہل گاندھی نے جس طرح سے کانگریس کا منشور تیار کیا ہے اس سے متاثر ہو کر اکشے کانگریس میں شامل ہوئے ہیں'۔


اس موقع پر اکشے ہونکا کا کہنا تھا کہ 'اگر اس وقت ملک میں سب سے بڑی پارٹی کوئی ہے تو وہ کانگریس ہے' میں لگاتار روزگار کو لے کر کام کر رہا ہوں تاکہ ہم ملک کے نوجوانوں کو روزگار مہیا کراسکیں اور کانگریس میں شمولیت کا مقصد صرف اتنا ہے کہ ملک اور صوبے کے نوجوان کے ہاتھ میں کام ہو'۔

آپ کو بتادیں کہ 'اکشے ہونکا نے صوبہ مدھیہ پردیش میں عام آدمی پارٹی کو کھڑا کرنے میں کافی مشقت کی تھی اور بی جے پی کے قد آور رہنماوں کے کارنامے منظر عام پر لےکر آئے تھے-

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details