اردو

urdu

ETV Bharat / state

فرنیچر کی دکان سے بڑی مقدار میں غیرقانونی ساگون ضبط

بیتول میں ایک فرنیچر کی دکان سے بڑی مقدار میں ساگون کی لکڑی ضبط کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ غیر قانونی ساگون ہے۔

Seize large quantities of illegal teak wood from the furniture store
فرنیچر کی دکان سے بڑی مقدار میں غیرقانونی ساگون ضبط

By

Published : Feb 15, 2020, 5:24 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 10:47 AM IST

مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول کے شاہ پور قصبہ میں آج محکمہ جنگلات کی ٹیم نے ایک فرنیچر کی دکان پر چھاپہ مارکر بڑی مقدار میں غیرقانونی ساگون کی لکڑی ضبط کی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق رینجر جی ایس پوار کی قیادت میں شاہ پور کے باشندہ امیش چودھری کی فرنیچر کی دکان میں صبح چھاپہ مارا گیا۔

اس دوران دکان سے بڑی مقدار میں غیرقانونی ساگون کے بنڈل ضبط کیے گئے۔

چھاپہ کے بعد فرنیچر کی دکان کو سیل کردیا گیا اور ملزم کے خلاف جنگلات ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 10:47 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details