مدھیہ پردیش حج کمیٹی کے ذمہ دار یاسر عرفات نے بتایا کی حج کمیٹی آف انڈیا سے جاری گائیڈ لائن کے مطابق جن لوگوں نے کورونا ویکسین کا پہلا ڈوز لگایا ہے، انہیں دوسرا ڈوز حج پر جانے سے 14 دن پہلے لگانا ہوگا۔
حج 2021 کہ لیے سعودی عرب حکومت نے کوٹہ جاری کر دیا اس کے علاوہ سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس سال کل 60 ہزار عازمین کو سفر حج کی اجازت دی جائے گی۔ اس میں 15000 سعودی عرب کے مقامی لوگ ہوں گے اور باقی 45 ہزار پوری دنیا سے ہوں گے۔
ابھی آن لائن 45 ہزار میں سے یہ طے نہیں کیا گیا ہے کہ ہندوستان کو کتنا کوٹہ دیا جائے گا۔ اس کے بعد ہی صوبوں کے لیے کوٹہ طے ہوگا۔
اگر ہم ریاست مدھیہ پردیش کی بات کریں تو پچھلے سال تقریباً 4 ہزار لوگوں نے حج فارم بھرے تھے لیکن اس سال اس کے آدھے کے برابر بھی نہیں پہنچ پائے ہیں۔
اب جو کوٹہ ریاست کو دیا جائے گا اس میں قرعہ اندازی سے طے ہوگا کہ اس بار حج کے لیے کتنے عازمین جائیں گے۔
کورونا کی وجہ سے جس طرح کے حالات کا سامنا ہے، حج کمیٹی آف انڈیا نے اس کے پیش نظر ایک پورٹل بنایا ہے اور اپنے فون نمبرات بھی لوگوں کے لیے جاری کیے ہیں تاکہ انہیں حج سے متعلق کوئی بھی معلومات حاصل کرنی ہو تو وہ پورٹل اور فون نمبر سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔