مدھیہ پردیش کی تنظیم سرو دھرم سد بھاونا منچ کے ذمہ داران نے ریاست مدھیہ پردیش کے گورنر منگو بھائی پٹیل سے ملاقات کی اور میمورنڈم پیش کیا- جس میں یہ کہا گیا کہ کورونا بحران میں سبھی چیزیں کھل رہی ہیں تو کورونا گائیڈلائن کے تحت ریاست میں اسکولز بھی کھولنے پر غور کیا جائے۔
اس موقع پر سرو دھرم سد بھاونا منچ نے میمورنڈم پیش کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے اقلیتی فرقہ سے وابستہ دیگر مسائل پر بھی گورنر موصوف کی توجہ مبذول کرائی-منچ نے گورنر سے گزارش کی کہ وہ اسکولز کھولنے سے متعلق حکومت کو ہدایت دیں۔ جب سبھی بازار کھل گئے ہیں ایسے میں بچوں کے اسکول کھولنے کے بارے میں مناسب فیصلہ لیا جانا چاہیے-