اردو

urdu

ETV Bharat / state

'تعلیم کے بغیر دنیاوی ترقی ممکن نہیں'

ریاست مدھیہ پردیش میں جمعیت علماء کی دینی اور عصری تعلیمی مہم کا آغاز ہو چکا ہے۔

By

Published : Feb 29, 2020, 1:03 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 11:02 PM IST

'تعلیم کے بغیر دنیاوی ترقی ممکن نہیں'
'تعلیم کے بغیر دنیاوی ترقی ممکن نہیں'

جمیعت علماء ہند دینی تعلیم بورڈ نے کہا ہے کہ 'ملک میں ملت کی دینی تعلیم سے بیداری اور دینی تعلیم سے ناواقفیت سے ہم سبھی واقف ہے اور آج کے ماحول میں دینی تعلیمی بیداری مہم چلانا اور لوگوں کو دینی تعلیم و تربیت دینا وقت کی ضرورت ہے-'

'تعلیم کے بغیر دنیاوی ترقی ممکن نہیں'

جمیت علماء مدھیہ پردیش کے ذریعہ مہم کا آغاز پوری ریاست میں کیا جارہا ہے- اسی ذیل میں جمعیت علمائے ہند کی اہم میٹنگ منعقد کی گئی-

میٹنگ کی صدارت صوبائی صدر حاجی محمد ہارون نے کی-

'تعلیم کے بغیر دنیاوی ترقی ممکن نہیں'

وہیں دہلی سے تشریف لائے قومی سکریٹری دینی تعلیمی بورڈ خالد قاسمی بحیثیت مہمان موجود رہے-

اس موقع پر حاجی ہارون نے کہا کہ 'جس طرح تعلیم کے بغیر دنیاوی ترقی ممکن نہیں ہے اسی طرح سماج میں دینی تعلیم کے بغیر آخرت بھی نہیں سنور سکتی-'

مولانا خالد قاسمی نے سماج کے بچوں میں دینی تعلیم کے لیے بنیادی محنت پر زور دیا-

Last Updated : Mar 2, 2020, 11:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details