اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریلوے ہر آئیسولیشن کوچ پر تقریبا دو لاکھ روپے خرچ کرتا ہے

بھارتی ریلوے نے کہا ہے کہ وہ ہر آئیسولیشن کوچ پر تقریبا دو لاکھ روپے خرچ کر رہا ہے۔ اس میں کوچ کی صفائی، مریضوں کے لیے کپڑے اور کھانا، ملازمین کے لیے کورونا کٹ اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔

railways spends about 2 lac rupees for each isolation coach
ریلوے ایک آئیسولیشن کوچ پر تقریبا دو لاکھ روپے خرچ کرتا ہے

By

Published : Jun 27, 2020, 10:46 AM IST

بھارتی ریلوے بورڈ کے چیئرمین وی کے یادو کا کہنا ہے کہ آئیسولیشن کوچ میں بدلے گئے 5213 کوچوں کے لیے یہ ریلوے کا بجٹ کا تخمینہ ہے۔ اس کے لیے پہلے ہی مرکزی کووڈ کیئر فنڈ سے پہلے ہی رقم مل چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت ریلوے کو اس فنڈ سے اب تک 620 کروڑ روپے مل چکے ہیں۔

ریلوے ایک آئیسولیشن کوچ پر تقریبا دو لاکھ روپے خرچ کرتا ہے

ریلوے بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ اترپردیش، بہار اور مغربی بنگال جیسی ریاستوں کے لوگوں نے اپنے کام پر واپس آنا شروع کر دیا ہے۔ مہاجر مزدور واپس ان ریاستوں میں جا رہے ہیں جنہیں انہوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے چھوڑ گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم خصوصی ٹرینوں میں مسافروں کی تعداد پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جلد ہی ہم ریاستوں کی مانگ، مسافروں کی تعداد اور کووڈ کی صورتحال کے مطابق مزید خصوصی ٹرینیں چلائیں گے۔

چیئرمین وی کے یادو نے کہا کہ 'اترپردیش، بہار اور مغربی بنگال سے بڑے شہروں کی طرف جانے والی ٹرینوں میں مسافروں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اس سے معاشی صورتحال میں بہتری کا اشارہ ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر مستقبل قریب میں تمام ٹرینوں کا چلانا ممکن نہیں ہے۔

ریلوے بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ غریب کلیان روزگار مہم کے تحت چھ ریاستوں میں 160 منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی واپس آنے والے مہاجر مزدوروں کے لیے نو لاکھ دن کے کام کرنے کا نظام موجود ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details