اندور: راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور پہنچی تو کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے عالمی شہرت یافتہ شاعر مرحوم ڈاکٹر راحت اندوری کو بھی یاد کیا۔ Rahul Gandhi Remember Great Poet Rahat Indori During Bharat Jodo Yatra
راہل گاندھی کی ٹیم نے راحت اندوری کے بیٹے ستلج کو اس موقع پر مدعو کیا۔ ستلج یاتر میں راہل گاندھی کے ساتھ شریک ہوئے۔ اسی دوران ستلج نے راحت اندوری پر لکھی کتاب بھی راہل گاندھی کو دی۔
راہل گاندھی کو شاعر راحت اندوری کو یاد آئے راہل گاندھی کی قیادت والی 'بھارت جوڑو یاترا' آج اجین میں آرام کرے گی۔ مدھیہ پردیش کانگریس کے مطابق یاترا کل اجین سے آگر-مالوا ضلع کی طرف روانہ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کَل اجین سے آگر مالوا ضلع کی طرف روانہ ہوگی
قبل ازیں راہل گاندھی نے شری مہاکلیشور مندر میں درشن کرنے کے بعد اجین میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا تھا۔ راہل گاندھی کی یاترا 4 دسمبر کو راجستھان کے جھالاواڑ ضلع میں داخل ہوگی۔ وہیں راہل گاندھی یکم دسمبر کو آگر-مالوا کے کاسی بردیہ پہنچیں گے۔Rahul Gandhi Remember Great Poet Rahat Indori During Bharat Jodo Yatra