اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rahul Gandhi calls Gandhi's Assassin Godse ji راہل گاندھی نے مہاتما گاندھی کے قاتل کو 'گوڈسے جی' کہا - بھارت جوڑو یاترا

بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی جائے پیدائش پر پہنچے اور بھارتی آئین کا مسودہ تیار کرنے والے بابا صاحب امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ قبل ازیں منعقدہ میٹنگ کے دوران کانگریس قائدین کی موجودگی میں آئین کو بچانے کا حلف بھی لیا گیا۔ Bharat Jodo Yatra

راہل گاندھی
راہل گاندھی

By

Published : Nov 27, 2022, 11:59 AM IST

اندور:کانگریس رہنما راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کو 'گوڈسے جی' کہا، حالانکہ انہوں نے فوری طور پر خود کو سدھار لیا اور کہا کہ انہوں نے 'غلطی سے' لفظ استعمال کیا ہے۔Bharat Jodo Yatra

بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی جائے پیدائش پر پہنچے اور بھارتی آئین کا مسودہ تیار کرنے والے بابا صاحب امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ قبل ازیں منعقدہ میٹنگ کے دوران کانگریس قائدین کی موجودگی میں آئین کو بچانے کا حلف بھی لیا گیا۔ اپنی تقریر کے دوران راہل گاندھی نے بی جے پی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ بھارت کا آئین ایک طاقت ہے اور 134 کروڑ لوگوں کا اعتماد ہے، لیکن کچھ لوگ اسے توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں[

مہو میں راہل کے پروگرام کے دوران کافی دیر تک بجلی کی سپلائی منقطع رہی۔ تاہم جلسہ گاہ میں جنریٹر کی مدد سے بجلی کا انتظام کیا گیا۔ امبیڈکر کی یادگار پر خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد راہل نے ڈریم لینڈ چوراہے پر ایک اجتماع سے خطاب کیا۔ اس دوران کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، کمل ناتھ، دگ وجے سنگھ، جے رام رمیش، ریاستی انچارج جے پی اگروال اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل سمیت کئی کانگریسی لیڈران اسٹیج پر موجود تھے۔

ریاستی کانگریس کے مطابق، بھارت جوڑو یاترا کا رات کا قیام ہفتہ کو مہو میں مارکم لین کے قریب دسہرہ گراؤنڈ میں ہوگا۔ یاترا اتوار کو اندور میں رہے گی۔ نوکڈ سبھا کے ساتھ دیوی اہلیہ کی مورتی پر پھول چڑھانے کا پروگرام ہے۔ اندور کے بعد یہ یاترا اجین اور آگر مالوا اضلاع سے ہوتی ہوئی 4 دسمبر کو راجستھان کی سرحد میں داخل ہوگی۔

مزید پڑھیں:Digvijay Singh Fell in A Scuffle راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران ہنگامہ آرائی، دِگ وجے سنگھ گر گئے

ABOUT THE AUTHOR

...view details