اردو

urdu

ETV Bharat / state

Haj Committee Election in Bhopal رفعت وارثی مدھیہ پردیش حج کمیٹی کے صدر منتخب - رفعت وارثی مدھیہ پردیش حج کمیٹی کے صدر منتخب

مدھیہ پردیش حج کمیٹی میں 8 سال بعد حج کمیٹی کے صدر رفعت وارثی ہوئے منتخب، رفعت وارثی بلا مقابلہ حج کمیٹی کے صدر کے طور پر منتخب کیے گئے ہیں۔ Rafat Warsi Elected President of MP Haj

Rafat Warsi Elected President of MP Haj
Rafat Warsi Elected President of MP Haj

By

Published : Dec 7, 2022, 2:24 PM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں ایک لمبے عرصے سے اقلیتی اداروں کی تشکیل نہیں کی جا رہی ہے۔ اسی میں شامل ہے مدھیہ پردیش حج کمیٹی، مدھیہ پردیش حج کمیٹی کی بات کی جائے تو 2014 میں حج کمیٹی کے صدر کے لیے انتخاب ہوئے تھے۔ جس میں اندور کے عنایت قریشی حج کمیٹی کے صدر کے طور پر منتخب کیے گئے تھے۔ ان کی مدت کار 2017 میں ختم ہونے کے بعد اب تک مدھیہ پردیش حج کمیٹی میں نہ تو کوئی انتخابات ہوئے اور نہ ہی کسی صدر کو منتخب کیا گیا۔ لگاتار مسلم طبقہ کے مطالبات کے چلتے آج حج کمیٹی میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اور جو فہرست کمیٹی نے کورٹ میں پیش کی تھی ان ممبران کے ووٹوں کے مطابق بلامقابلہ بھارتیہ جنتا پارٹی سے جڑے رفعت وارثی کو منتخب کرکے صدر کے عہدے پر فائز کیا گیا۔ Rafat Warsi Elected President of Madhya Pradesh Haj Committee

رفعت وارثی مدھیہ پردیش حج کمیٹی کے صدر منتخب

یہ بھی پڑھیں:

مدھیہ پردیش حج کمیٹی کے صدر منتخب ہونے پر رفعت وارثی نے سب سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ان لیڈران کا بھی جنہوں نے انہیں حج کمیٹی کے صدر کے عہدے پر فائز کرنے میں انہیں سپورٹ کیا، رفعت وارثی نے کہا کہ مجھے حج کمیٹی کا صدر بننے کا موقع ملا ہے، اس کے لیے میری کوشش رہے گی کہ میں حج کمیٹی اور اس کے ذریعہ ہونے والے سارے انتظامات کو بخوبی نبھاؤں۔ Haj Committee Election in Bhopal

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ایک لمبے وقت سے ریاست مدھیہ پردیش سے حاجیوں کے لیے امبارکیشن پوائنٹ بند کر دیے گئے ہیں اور یہاں سے حج پر جانے والی پروازیں بھی بند کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری سب سے پہلی کوشش یہ رہے گی کہ میں مدھیہ پردیش اور دارالحکومت بھوپال میں سب سے پہلے حاجیوں کے لیے امبارکیشن پوائنٹ اور حج پروازوں کا انتظام کروں۔ انہوں نے کہا کہ میں جلد از جلد اس معاملے پر اعلیٰ کمان سے بات کروں گا اور کوشش کروں گا کی ریاست میں حاجیوں کے لیے امبارکیشن پوائنٹ اور حج پروازیں بحال ہو سکیں۔ مدھیہ پردیش حج کمیٹی کے صدر منتخب ہونے کے بعد رفعت وارثی نے جہاں حکومت کا شکریہ ادا کیا وہیں حج سے تعلق رکھنے والے مسائل کو جلد از جلد ختم کرنے کی بات بھی کہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details