بھوپال: نیشنل کانگریس پارٹی کی جانب سے سات ستمبر سے بھارت جوڑ یاترا کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ جو کنیاکماری سے چل کر کشمیر میں اختتام ہوگی، یاترا کی تشہیر کے لیے مختلف زبانوں میں بینر، پوسٹر بنائے گئے ہیں۔ لیکن اردو زبان کو فراموش کردیا گیا ہے۔ جس پر ریاست مدھیہ پردیش کی ادبی، ملی و سیاسی تنظیموں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ Question to Congress on not including Urdu in Bharat Jodu Yatra
اس موقع پر مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں واقع کانگریس دفتر میں بھارت جوڑو یاترا کی ابتدا کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صحافیوں نے کانگریس رہنماؤ سے بھارت جوڑوں یاترا کی تشہیری بینر پوسٹرز سے اردو زبان سے فراموش کئے جانے پر سوال پوچھا۔ جس پر کانگریس رہنما راگنی نائیک نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ یاترا میں متعدد زبانوں میں بینر، پوسٹر بنائے جارہے ہیں۔ جو عوام میں تقسیم کیا جائے گا۔ ان تمام زبانوں میں اردو بھی شامل ہے۔