اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور: پلوامہ حملے کی یاد میں خون عطیہ کیمپ کا اہتمام

مدھیہ پردیش کے اندور میں پلوامہ حملے میں مارے گئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

Pulwama attack: Blood donation camp organized in memory of martyrs
پلوامہ حملہ: شہیدوں کی یاد میں خون عطیہ کیمپ کا اہتمام

By

Published : Feb 14, 2021, 5:19 PM IST

دو برس قبل ہوئے کمشیر کے پلوامہ میں ہوئے حملے میں مارے گئے جوانوں کی یاد میںمدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

پلوامہ حملہ: شہیدوں کی یاد میں خون عطیہ کیمپ کا اہتمام

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دو برس قبل دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا، جس میں چالیس سے زیادہ جوان مارے ہوگئے تھے۔ آج حملے کی دوسری برسی پر مدھیہ پردیش کے مالوہ سمیت دیگر اضلاع میں جوانوں کی قربانی کو یاد کیا جا رہا ہے۔

پلوامہ حملہ: شہیدوں کی یاد میں خون عطیہ کیمپ کا اہتمام

تنظیم سرسید احمد ویلفیئر سوسائٹی نے شہید اسمارک پہنچ کر خراج عقیدت پیش کیا تو وہیں، اندور میں سلمان خان کی تنظیم بینگ ہیومن اور نوجوانوں نے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔ جس میں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

پلوامہ حملہ: شہیدوں کی یاد میں خون عطیہ کیمپ کا اہتمام

نوجوانوں کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمارے جوانوں کی قربانی کا دن ہے۔ لہذا ہم ویلنٹائن ڈے کے بجائے بلدان دیوس کے طور پر منا رہے ہیں۔

وہیں، خون عطیہ کیمپ کے انچارج نے کہا کہ جس طرح سے نوجوان بیدار ہوا ہے، وہ بڑی خوشی کی بات ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details