ان کسانوں کی مانگ ہے کہ ایم ایس پی کے تحت فصل خریدی جائے اور اس کے پیسے بھی جلد ملے ۔اسی کو لے بھوپال کےآس پاس کے ضلعوں کسان بھوپال کی بورڈ آفس چوراہے پر پہنچے اور حکومت پر وعدہ خلافی کا سنگین الزام لگایا ۔
کسانوں کا احتجاج
ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں صوبے کے کسانوں نے اپنی مانگوں کو لے کر احتجاج کیا ۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ صوبائی اور مرکزی حکومت کی وجہ سے آج کسانوں کو بھوکا مرنے کی نوبت آگئی ہے ۔کانگریس حکومت کسانوں کو نیم قائدوں کے فیر میں الجھا رہی ہے ۔
اگر حکومت ہماری مانگی نہیں مانتی ہے تو کسان اپنے جسم کے اعضاء بیچ کر بینک کا قرضہ چکائے گی۔ساتھ ہی کسانوں نے ایڈمنسٹریشن پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو شہر میں نہیں آنے دیا جارہا ہے ان کی راستے میں روک دیے گئی ہے جس سے وہ احتجاج میں شامل نہیں ہوسکے ہیں ۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ کئی دنوں سے اپنے ضلعوں میں احتجاج کر رہے تھے لیکن حکومت نے اس کے بعد بھی ان کی کوئی سنوائی نہیں کی جس کے بعد حکومت کو جگانے کے لیے وہ آج بھوپال آئے ہیں کسان اپنے ہاتھوں میں تختی لیےہوئے تھے جس پر حکومت کی وعدہ خلافی اور کسانوں کا درد۔