علاقائی رہنما کے پی یادو اور رکن اسمبلی وریندر رگھوونشی نےگزشتہ روز شہر میں ایک سماجی تنظیم کے بینر تلے منشیات کے کاروبار کو روکنے کے لیے سخت کاروائی کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ - شیوپوری
مدھیہ پردیش کے شیوپوری علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبے کے سلسلے میں مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقع پر ایک ریلی نکالی گئی، جو پرانی شیوپوری میں اختتام پزیر ہو ئی ۔ وہاں ایک اجلاس انعقاد بھی کیا گیا ، جس میں منشات کے سوداگروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے سلسلے میں عوام سے متحد ہونے کی اپیل کی گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کارروائی کی جا رہی ہے اور اس کارروائی میں مزید شدت لائی جارہی ہے، شہر میں بڑھ رہے اس غیر قانونی کاروبار سے سماج کا ہر طبقہ فکر مند ہے کیونکہ سب کو ڈر ہے کہ کہیں ان کے خاندان کا کوئی شخص اس کی گرفت میں نہ آ جائے۔