بھوپال میں یوم اردو پر جشن کی تقریب کا انعقاد بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں بے نظیر انصار ایجوکیشن اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام آج علامہ اقبال کی یوم پیدائش کے موقع پر یوم اردو کا اہتمام کیا گیا۔ واضح رہے کہ ہر سال نومبر کو علامہ اقبال کی یوم پیدائش کے موقع پر عالمی یوم اردو جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔
اس سال بھی بھارت میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں یوم اردو تقریب کو سبھی نے منایا۔ اس موقع پر تنظیم کے ذمہ دار ایم ڈبلیو انصاری نے کہا کہ ہمیں چند باتوں کا اس موقع پر عہد کرنا چاہیے۔ عالمی یوم اردو کے موقع پر اردو کے رسم الخط خصوصی طور پر اپنانے کا عزم کریں۔ محبان اردو اور اردو داں کو چاہیے کہ تمام شہروں اور صوبوں میں یوم اردو کے موقع پر اردو کی بقا و فروخت کے لیے لوگوں کو اردو پڑھنے بولنے کے ساتھ ساتھ اردو کا رسم الخط اختیار کرنے پر زور دیں۔ اردو کی بقا و فروغ کے لیے کام کرے اور مہم بھی چلائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج اردو یو این او کی دفتری زبان بن گئی ہے، جو ہم سب کے لیے اور خاص کر ہمارے ملک بھارت کے لیے باعث فخر ہے۔ کیونکہ اردو زبان کی پیدائش بھارت میں ہوئی ہے، اردو زبان بھارت کی بیٹی اور ہندی کی بہن ہے۔ جو اپنی صلاحیتوں کی بدولت بین الاقوامی زبان بن گئی ہے۔ جو کی اردو داں اور محبان اردو کے لیے خوشی کی بات ہے۔ اس لیے کہ اردو میں وہ تاثیر اور مٹھاس ہے کہ اردو کو مٹانے کے لاکھوں کوششیں اپنے آپ میں فیل ہو جا رہی ہیں اور اردو کو مٹانے کی کوشش کرنے والے بھی اردو کے دیوانے ہو جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Dr Wala Jamal Alsiasly اردو زبان کا تعلق کسی خاص ملک سے نہیں، ڈاکٹر ولاء جمال العسیلی
وہیں یوم اردو کے موقع پر ممتاز شاعر انجم بارابنکوی نے کہا کہ میں اس دن کو یوم اردو نہیں کہتا بلکہ اسے جشن اردو کہتا ہوں انہوں نے کہا دلوں میں اترنے والی زبان کا جشن بہت خوشی کے ساتھ منانا چاہیے اور ہر دن منانا چاہیے نہ کہ 9 نومبر کی شرط پر اسے منایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اردو زبان کا خادم ہوں اور ہر دن اردو کا جشن مناتا ہوں۔