اس پروگرام کا مقصد بھوپال گیس حادثے کے متاثرین کو انصاف فراہم کرانا ہے۔
اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس اسمبلی رکن عارف عقیل نے گیس متاثر سے کہا تھا کی کانگریس پارٹی کے صوبے میں اقتدار میں آنے کے بعد کوشش کی جائے گی کہ گیس سانحے کے ہر متاثرہ شخص کو 5 لاکھ کا معاوضہ مل سکے
'گیس سانحے کے متاثرین کو جلد از جلد انصاف دیا جائے' سمبھاونا ٹرسٹ کے کنوینر، ستی ناتھ شٹنگی نے حکومت سے سوال کیا کہ ' اب صوبے میں کانگریس کی حکومت اقتدار میں ہیں اور گیس سانحے کے متاثرین جاننا چاہتے ہیں کہ ان سے کیے گئے وعدوں کا کیا ہوا'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم نے ریاستی وزیر سے فون پر جب ملنے کی بات کہی تو انہوں نے کہا کہ بھوپال میں کہیں بھی گیس سانحے کے 5 سو متاثرین کو ایک جگہ جمع کرلیا جائے تو وہ ان سے ملنے آئیں گے اور ان کی بات سنیں گے اسی سلسلے میں آج ان کا انتظار کیا جا رہا ہے'۔