اردو

urdu

ETV Bharat / state

Droupadi Murmu Inaugurated Festival صدر جمہوریہ نے ثقافتی فیسٹیول اتکرش انمیش کا افتتاح کیا - ثقافتی فیسٹیول اتکرش

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج بھوپال پہنچی، اتکرکش و انیمیش فیسٹیول کا کیا افتتاح، فیسٹیول میں 36 ریاستوں کے 800 فنکار شرکت کر رہے ہیں ،وہیں 500 سے زائد مصنفین بھی اپنی زبانوں پر کریں گے بات اردو زبان سے جڑے ادیب و شاعر بھی اس فیسٹیول میں شرکت کر رہے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے ثقافتی فیسٹیول اتکرش انمیش کا افتتاح کیا
صدر جمہوریہ نے ثقافتی فیسٹیول اتکرش انمیش کا افتتاح کیا

By

Published : Aug 3, 2023, 3:49 PM IST

صدر جمہوریہ نے ثقافتی فیسٹیول اتکرش انمیش کا افتتاح کیا

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں آج صدر جمہوریہ دروپتی مرمو پہنچی، صدر جمہوریہ ایشیا کے سب سے بڑے ثقافتی فیسٹیول اتکرش انمیش کا افتتاح کیا۔ صدر جمہوریہ صبح 11:40 رویندر بھون پہنچی۔

ان کے استقبال کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں۔ اس فیسٹیول میں صدر جمہوریہ کے ساتھ ریاست کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان اور ریاست کے گورنر منگو بھائی پٹیل بھی شامل ہوئے۔ اس فیسٹیول میں ملک کے 800 فنکار اپنی اپنی ریاست کے رقص پیش کریں گے۔

ساتھ ہی 500 سے زائد پورے ملک کے مصنفین شرکت کر اپنی اپنی زبانوں کے ساتھ لوگوں سے روبرو ہونگے۔ صدر جمہوریہ دروپتی مرمو تقریبان 5 گھنٹے تک بھوپال میں رہیں گی۔ صبح 11:20 پر صدر جمہوریہ بھوپال کے راجہ بھوج ایئرپورٹ پر پہنچی، اور 11:40 پر رویندر بھون میں چل رہے فیسٹیول میں پہنچ کر پروگرام کیا کا افتتاح کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Utkarsh And Animation Festival بھوپال میں اتکرش و انیمیشں کا افتتاح تین اگست کو

صدر جمہوریہ دوپہر 1:30 گورنر ہاؤس پہنچی وہاں سے وہ شام 4:30 بجے دہلی کے لیے روانہ ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ محکمہ ثقافت کے ذریعے منعقد اتکش اور انمیش فیسٹیول تین اگست سے پانچ اگست تک چلے گا۔ اس میں کئی ریاستوں اور مرکزی حکومت کے تحت آنے والی ریاستوں کے 800 فنکار حصہ لے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details