اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: لو جہاد کے خلاف قانون لانے کی تیاری

مدھیہ پردیش حکومت لو جہاد کے خلاف مذہبی قانون لائے گی۔ جس کے لیے آگے ہونے والے کابینہ میٹنگ میں بل پیش کیا جائے گا۔

مدھیہ پردیش: لو جہاد کے خلاف قانون لانے کی تیاری
مدھیہ پردیش: لو جہاد کے خلاف قانون لانے کی تیاری

By

Published : Nov 17, 2020, 1:37 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں مسلسل سامنے آرہے لو جہاد کے معاملے کو لے کر بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت پہلے ہی صاف کر چکی تھی کہ لو جہاد پر قانون بنایا جائے گا۔

اس سلسلے میں آج ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ 'ریاست مدھیہ پردیش کی حکومت لو جہاد کو لے کر مذہبی قانون لائے گی۔ جس کے لیے آگے ہونے والے کابینہ میٹنگ میں بل پیش کیا جائے گا۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ 'قانون لائے جانے کے بعد غیر ضمانتی دفع کے تحت معاملہ درج کرکے پانچ سال کی سخت سزا دی جائے گی، لو جہاد جیسے معاملوں میں مدد کرنے والوں کو بھی خاص ملزم بنایا جائے گا اور انہیں ملزم مانتے ہوئے اسی کے برابر سزا دی جائے گی۔ شادی کے لئے مذہب بدلنے والوں کو بھی سزا دینے کا قانون بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی معاملے میں دیکھا گیا ہے کہ لڑکیاں خود مذہب بدل کر شادی کرنا چاہتیں ہیں ایسے معاملے کو دیکھتے ہوئے قانون میں یہ بھی لایا جائے گا کہ اگر کوئی خود سے مذہب بدل کر شادی کرنا چاہتا ہے تو اسے ایک ماہ پہلے کلیکٹر کے یہاں درخواست دینا ہوگا۔ اگر بغیر درخواست کے مذہب بدلا گیا تو سخت کاروائی کی جائے گی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details