حالیہ دنوں میں ریاست مدھیہ پردیش کے پروٹیم اسپیکر رامیشور شرما کا بھوپال عیدگاہ ہلس کا نام بدل کر گرونانک ٹیکری رکھنے کا بیان انہوں نے گرونانک کے یوم پیدائش کے موقع پر دیا تھا۔ اس بیان کے خلاف مدھیہ پردیش جمیعت علماء کے صدر حاجی ہارون نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
رامیشور شرما کے نام بدلنے کے بیان کے بعد جمعیت علماء ہند مدھیہ پردیش کے صدر حاجی محمد ہارون نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ ملک میں اب تک جو بھی نام ہے وہ سب تاریخی نام ہیں اور ہمیں اس پر اعتراض نہیں ہے لیکن جہاں بھی مسلمانوں اور اسلام سے متعلق نام ہیں، بی جے پی انھیں مسلسل بدلنے کے لیے کوشش کرتی رہتی ہے۔