بھوپال کی برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام ہوا انعقاد-
آسمان سے بارش کی بوندوں کی جھڑی لگی ہوئی تھی اور زمین پر اتحاد و ہم آہنگی، بھائی چارہ اور اپنے پن کی برسات کی کوششیں کی جارہی تھیں۔
برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن اینڈ سوشل سروس کے زیر اہتمام سبھی مذاہب کے مذہبی رہنماؤں نے مل کر ایک پودا سدبھاؤنا کا لگایا اور دعا کی کے پودا لگانے کے اس مقصد کو کامیاب بنایا جائے۔ اور یہ پودا ہم سب ملکر بچائیں اور اس کی آبیاری کریں۔
شجرکاری یکجہتی کو آگے بڑھانے کی ایک مثبت پہل اس پروگرام کے مہمان خصوصی وزیر برائے مذہبی امور پی سی شرما نے اس موقع پر بالخصوص تمام مذہبی رہنماؤں کی اس کوشش کی ستائش کرتے ہوئے اسے میل کا پتھر بتایا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خود ماحولیات کے تحفظ کے لیے سنجیدہ ہیں اور سرسبز و شادابی بچانے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں- ایسے یہ مذہبی رہنماؤں کی پہل سماج میں اچھا پیغام پہنچانے والی ہے-
اس موقع پر حاجی ہارون نے کہا شجرکاری ثواب کا کام ہے اور صدقہ جاریہ ہے۔ حدیث پاک میں پودہ لگانے کی بڑی فضیلت آئی ہے اور جو یہاں شجر کاری کی گئی ہے وہ محض شجرکاری نہیں ہے بلکہ قومی یکجہتی کو آگے بڑھانے کا یہ ایک قدم ہے-