سیہور: ریاست مدھیہ پردیش کے سیہور ضلع کی آسٹا تحصیل میں ایک پٹواری کی رشوت لیتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ایس ڈی ایم نے پٹواری کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ Patwari Arrested in Madhya Pradesh
سرکاری معلومات کے مطابق، ویڈیو میں جوار تحصیل کے حلقہ نمبر 13,14 کے پٹواری امت کمار سریواستو کچھ لوگوں سے پیسے لیتے نظر آ رہے ہیں۔ متاثرہ کے مطابق پٹواری نے ریکارڈ درست کرنے کے عوض رشوت طلب کی تھی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس ڈی ایم نے پٹواری کو معطل کر دیا ہے۔