اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: پنا میں کورونا مریض کووڈ سینٹر سے فرار

ڈاکٹر اوم ہری شرما نے بتایا کہ 'کل شاہ نگر ڈیولپمنٹ بلاک کے گرام دیوی کے رہنے والے مریض کے کووڈ سینٹر سے بھاگنے کی اطلاع پوئی تھانہ پولیس کو دی گئی ہے'۔

patient escape from corona care center in pana madhya pradesh
مدھیہ پردیش: پنا میں کورونا مریض کووڈ سینٹر سے فرار

By

Published : Sep 9, 2020, 1:48 PM IST

مدھیہ پردیش کے ضلع پنا کے کووڈ کیئر سینٹر میں زیرعلاج ایک کورونا متاثر مریض فرار ہوگیا۔

سرکاری اطلاع کے مطابق بی ایم او ڈاکٹر اوم ہری شرما نے بتایا کہ 'کل شاہ نگر ڈیولپمنٹ بلاک کے گرام دیوی کے رہنے والے مریض کے کووڈ سینٹر سے بھاگنے کی اطلاع پوئی تھانہ پولیس کو دی گئی ہے'۔

پولیس اس کی تلاش کررہی ہے۔

مدھیہ پردیش کے اضلاع اندور اور اجین میں کورونا کا قہر جاری ہے اور یہاں پر کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اندور میں کورونا کے 279 نئے کیسز جبکہ اجین میں 31 نئے معاملے ملے ہیں۔

چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر (سی ایم ایچ او) نے بلیٹن جاری کرکے بتایا کہ کل جانچے گئے 1954 نمونوں سمیت اب تک کل 233571 نمونوں کی جانچ رپورٹ حاصلہ کی گئی ہے۔ ان میں سے اب تک کل 14870 لوگ متاثر پائے گئے ہیں۔ متاثرین میں سے کل تین کی موت درج ہونے کے بعد اب تک کل 421 متاثرین کی موت ہوچکی ہے۔

وہیں ضلع اجین میں کورونا انفیکشن کے 31 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اب ان کی تعداد بڑھ کر 1967 ہوگئی ہے، حالانکہ ان میں سے 1562 مریض علاج کے بعد ٹھیک ہوکر گھر پہنچ چکے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹے میں 766 نمونوں میں سے 31 متاثر پائے گئے، جن میں سے 30 اجین کے اور ترانہ تحصیل کا ایک مریض شامل ہے۔ ضلع میں ابھی تک 1976 متاثر ملے ہیں۔ اس عالمی وبا سے ضلع میں ابھی تک مرنے والوں کی تعداد 79 ہوگئی ہے اور 340 مریضوں کا اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے ۔ ضلع میں ابھی تک 71 ہزار 871 لوگوں کے نمونوں لیے جاچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details