اردو

urdu

ETV Bharat / state

پنڈت دلہن کو بھگا لے گیا - پنڈت

ویدیشا سیرونج تحصیل کے ٹوری باگرود کی21 سالہ دوشیزہ کو گاوں میں رہنے والا ایک پنڈت مبینہ طور سے بھگا لے گیا۔

فائل فوٹو

By

Published : May 30, 2019, 7:50 PM IST

دلچسپ بات یہ ہے کہ جس دوشیزہ کے ہمراہ پنڈت بھاگا اسی دوشیزہ کو ایک دن قبل اسی پنڈت نے سات پھیرے لگوائے تھے۔

متعلقہ ویڈیو


سیرونج تھانے میں دوشیزہ اور پنڈت کے گمشدگی کی شکایت درج کی گئی۔ ویدیشا پولیس نے دونوں کے بالغ ہونے کا حوالا دیتے وئے ایسے معاملے میں والدین کو نصیحت کی۔


ٹوری باگرود میں رہنے والی 21 سالہ دوشیزہ کی شادی گنج باسودا کے گاوں اساٹھ کے رہنے والے ایک نوجوان سے ہوئی تھی۔ شادی میں گاوں کا ہی رہنے والا ایک پنڈت مہاراج نے اس کے سات پھیرے لگوائے۔

گاوں کی مندر میں پوجا پاٹ کرنے والا نوجوان اگلی صبح دلہن کو لے کر بھاگ گیا۔ اس پنڈت کے خلاف دلہن کے خاندان والوں نے پولیس اسٹینشن میں شکایت درج کرئی ہے۔

گاوں والوں نے بتایا کہ دلہن جس لڑکی کے ساتھ بھاگی ہے وہ شادی شدہ تھا اور اس کے دو بچے بھی ہیں۔ نوجوان پنڈت کے خلاف اس کی بیوی نے بھی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details