قبائلی اکثریتی علاقہ سے سکھوں کے انخلا کے بعد پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ سے بات کی اور اس سلسلہ میں حقائق معلوم کرنے کےلیے ایک وفد کو روانہ کرنے کی بات کہی۔
امریندر سنگھ کا کمل ناتھ سے ربط، متبادلات پر غور
مدھیہ پردیش میں مافیا اور غیرقانونی قبضوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے نتیجہ میں ضلع شیوپور کے قبائلی اکثریتی علاقہ کراہال سے تقریباً 500 سکھوں کا انخلا عمل میں آیا۔
امریندر سنگھ کا کمل ناتھ سے ربط، متبادلات پر غور
فیکٹ فائنڈنگ وفد کی قیادت پنجاب کی وزیر مال گرپریت سنگھ کنگار کریں گی اور وفد میں رکن اسمبلی، بیوروکریٹس کے علاوہ دیگر شامل ہوں گے۔
امریندر سنگھ نے کمل ناتھ کے ساتھ بات چیت کے دوران معاملہ کے تصفیہ پر زور دیا اور 500 سکھوں کے لیے متبادل انتظامات کرنے کی خواہش کی۔