اجین: ریاست مدھیہ پردیش کے تاریخی شہر اجین میں سرسید ویلیفئر سوسائٹی نے جنگ اے بدر پر آن لائن کوئز کا انعقاد کیا فاتح امیدوار کو انعامات سے نوازا گیا۔ جنگ بدر اسلامی تاریخ کی ایک اہم جنگ ہے جس میں مسلمانوں کی تعداد باطل کے مناسبت بہت کم تھی لیکن اللہ تعالی نے اپنے فرشتوں سے اس جنگ میں مسلمانوں کی مدد فرمائی اور پھر فتح حاصل ہوئی۔ وہ دن ماہ صیام کا 17 واں روزہ تھا اس تعلق سے اجین کی تنظیمِ سرسید ویلفیئر سوسائٹی نے اسلامی تاریخ سے لوگوں کو آشنا کرنے کے لئے آن لائن کوئز کا انعقاد کیا۔
17 رمضان اسلامی تاریخ کا ایک اہم دن جب رحمت عالم حضرت محمدﷺ کی قیادت میں بدر کے میدان میں مسلمانوں کو دشمنان اسلام سے جنگ لڑتے ہوئے پہلی فتح حاصل ہوئی۔ اسی مناسبت سے آن لائن کوئز کمپٹیشن منعقد ہوا جس میں فاتح امیدواروں کو سماجی ملی اور سیاسی شخصیات کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا۔ رمضان المبارک کا مہینہ خصوصی تربیت کا مہینہ ہے چنانچہ جو لوگ دعوت کے کام میں آج مستعدی سے لگے ہوئے ہیں انہوں نے اسی تاریخی واقعہ کو یاد کرکے اپنی خصوصی تربیت کا اچھا مظاہرہ پیش کیا ہے۔ اس پہلو سے یہ ایک مفید پروگرام رہا اس بہانے کم ازکم اسلامی تاریخ اور باطل پر حق کی فتح سے لوگ اچھی طرح واقف ہوگئے۔