اردو

urdu

ETV Bharat / state

Khargone Fuel Tanker Fire ایندھن سے بھرے ٹینکر میں آگ لگ جانے سے ایک شخص کی موت - کھرگون میں آتشزدگی کا واقعہ

ضلع کھرگون سے 30 کلومیٹر دور بسٹان تھانے کے علاقے کے انجن گاؤں کے نزدیک ایندھن سے بھرا ایک ٹینکر بے قابو ہو کر الٹ گیا جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ Fuel Tanker Fire in Khargone

ایندھن سے بھرے ٹینکر میں آگ لگ جانے سے ایک شخص کی موت
ایندھن سے بھرے ٹینکر میں آگ لگ جانے سے ایک شخص کی موت

By

Published : Oct 26, 2022, 11:25 AM IST

کھرگون:مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع کے بسٹان تھانہ علاقے کے تحت انجن گاؤں کے نزدیک آج علی الصبح ایندھن کے ٹینکر کے حادثے میں ایک نوجوان خاتون کی موت اور 21 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ دھرم ویر سنگھ یادو نے بتایا کہ کھرگون سے 30 کلومیٹر دور بسٹان تھانے کے علاقے کے انجن گاؤں کے نزدیک ایندھن سے بھرا ایک ٹینکر صبح سویرے بے قابو ہو کر الٹ گیا۔ بی پی سی ایل اندور سے آنے والے اس ٹینکر میں آٹھ ہزار لیٹر پٹرول اور چار ہزار لیٹر ڈیزل بھرا ہوا تھا۔ ٹینکر کے الٹنے کے بعد بہت سے گاؤں والے جن میں خواتین بچے بھی شامل تھے وہاں سے بہنے والا ایندھن لینے وہاں پہنچ گئے۔ Fire incident in Khargone

اسی دوران ٹینکر میں آگ لگ گئی اور کئی گاؤں والے اس کی زد میں آگئے۔ انہوں نے بتایا کہ 18 سالہ رنگو بائی کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 21 دیگر کو جھلسی حالت میں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے، جن میں سے 4 کو اندور ریفر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Bhopal Tanker Fire بھوپال ٹینکر آتشزدگی واقعہ، اب تک دو افراد ہلاک

ضلع کلکٹر کمار پرشوتم نے بتایا کہ مقامی پولیس اور گاؤں والوں کی مدد سے زخمیوں کو ریسکیو کرکے ڈسٹرکٹ اسپتال لایا گیا اور ان کا مناسب علاج کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر پون شرما اور بی پی سی ایل اندور کے عہدیداروں کو اس بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی پی سی ایل کھنڈوا کی ٹیم کو بھی ضروری جانچ کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 20 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے اور شدید زخمیوں کو اندور ریفر کیا جا رہا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details