اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں تنظیم آل انڈیا آئیڈیل ٹیچر ایسوسییشن اور صوبائی مائناریٹی ٹیچر ایسوسی نے اقلیتی اساتذہ کے لیے تربیتی اجلاس منعقد کیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر آل انڈیا ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر شیخ عبدالرحیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں تعلیم کو فروغ دینے کے لیے بہت کوششیں کی جا رہی ہیں مگر یہ بھی دیکھنے میں آرہا ہے کہ اس میں اخلاق کی تعلیم کی کمی ہے تبھی کئی کچھ ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جو اساتذہ اور تعلیمی اداروں کو شرمسار کرتے ہیں جس کے باعث اس کا منفی رد عمل بھی دیکھنے کو ملتے ہیں مگر ہر منفی واقعات کا جواب مثبت رویہ سے دینا چاہیے۔
تعلیمی میدان میں معیار اور اخلاقیت کو فروغ دینے کے لیے آل انڈیا آئیڈیل ٹیچر ایسوسی ایشن اور مدھیہ پردیش مائناریٹی ٹیچر ایسوسی ایشن کی جانب سے اساتذہ کے لیے ایک روزہ تربیتی اجلاس صنعتی شہر اندور میں منعقد کیا جس کا عنوان تھا ان لائٹنگ ٹیچرز نرسنگ ٹیلنٹ، ٹرانسفارمنگ سوسائٹی جس میں مقامی ماہر تعلیم کے ساتھ ہی آل انڈیا ٹیچر ایسوسی ایشن کے قومی صدر شیخ عبدالرحیم نے خطاب کیا۔ جس میں کثیر تعداد میں اساتذہ نے حصہ لیا۔ واضح رہےکہ کوئی بھی ملک ترقی کی جانب تب گامزن ہوتا ہے جب اس کا مستقبل یعنی آج کے طلبہ تعلیم یافتہ کے ساتھ ساتھ اخلاقی شعور سے وابستہ ہو کیونکہ مستقبل میں ان طلباء کو ہی ملک کی ذمہ داری سنبھالنا ہوتا ہے۔