اردو

urdu

ETV Bharat / state

شیوپوری میں ایک جوڑے اور دوبچوں کی لاشیں برآمد - پولیس نے معاملہ درج

مدھیہ پردیش میں شیوپوری ضلع کے کھنیادھانہ تھانہ کے تحت پرتاپ پورا گاوں میں آج مشتبہ حالت میں ایک میاں بیوی اور انکے دو بچوں کی لاشیں برامد ہوئی ہیں۔

شیوپوری میں ایک جوڑے اور دوبچوں کی لاشیں برآمد
شیوپوری میں ایک جوڑے اور دوبچوں کی لاشیں برآمد

By

Published : Feb 2, 2020, 9:08 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 10:23 PM IST


پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش سنگھ چندیل نے بتایا کہ پچھور سب ڈویزن کے کھنیادھانا تھانہ کے تحت پرتاپ پورا گاوں میں ورنداون پال (35) اور اس کے ایک بچے کی لاشیں کنویں سے برآمد کی گئیں جبکہ اس کی بیوی کرشنا پال (30) اور ڈھائی سال کے دوسرے بچے کی لاش گھر کے اندر بستر سے برآمد ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کنویں میں ملی دونوں لاشوں کے پیر بندھے ہوئے تھے جبکہ گھر کے بستر میں ملی اس کی بیوی اور بچے کے جسم پر چوٹ کے کوئی نشان نہیں ملے ہیں۔ اس معاملہ کے قتل کے بعد خودکشی یا تمام کو قتل کرنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔

پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 10:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details