اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shivpuri Honour Killing شیو پوری میں آنر کلینگ کے معاملے میں ایک گرفتار - شیو پوری کی خبر

شیو پوری ضلع میں لو میریج معاملے میں ہوئے قتل کے سلسلے میں پولیس نے آج ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ honor killing case in MP

شیو پوری میں آنر کلینگ کے معاملے میں ایک گرفتار
شیو پوری میں آنر کلینگ کے معاملے میں ایک گرفتار

By

Published : Nov 7, 2022, 4:43 PM IST

شیو پوری: ریاست مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع میں لو میریج معاملے میں ہوئے قتل کے سلسلے میں پولیس نے آج ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ تھانہ انچارج ستیش سنگھ چوہان نے بتایا کہ کریرا تھانہ علاقہ میں مچھاولی گاؤں میں دھیرو جاٹو نے دو سال پہلے گاؤں کے ہی سریش جاٹو کی بیٹی چھایا جاٹو سے محبت کی شادی کر لی تھی۔ اس کے بعد وہ بیوی کے ساتھ گجرات کے احمد آباد میں رہنے لگے۔ اس درمیان چھایا نے ایک بیٹی کو جنم دیا۔ One arrested in Shivpuri honor killing case

شوہر بیوی نے سوچا کہ خاندان کے لوگوں کا غصہ ٹھنڈا ہو گیا ہوگا۔ دیوالی پر دھیرو شیو پوری لوٹ آیا۔ وہ اپنے ایک رشتہ دار کے یہاں امول پیٹھا کے پاراگڑھ میں رہنے لگا۔ پولیس نے بتایا کہ محبت کی شادی کرنے کی وجہ سے ناراض لڑکی کے والد اور خاندان کے کئی لوگوں نے ہفتہ کو داماد کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ اس معاملے میں اصل ملزم سریش کو گرفتار کر لیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details