اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش میں کورونا مثبت کے 9 معاملے سامنے آئے - کورونا وائرس کے اعدادوشمار میں مسلسل اضافہ

مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے اعدادوشمار میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ریاست کے اندور اور بھوپال میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ساتھ ہی متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 938 پہنچ گئی ہے۔

مدھیہ پردیش میں کورونا مثبت کے 9 معاملے سامنے آئے
مدھیہ پردیش میں کورونا مثبت کے 9 معاملے سامنے آئے

By

Published : Apr 16, 2020, 8:56 AM IST

دوسری طرف دارالحکومت بھوپال سے کورونا مریضوں کے 9 نئے معالے سامنے آئے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں اب تک کے اعدادوشمار کے بارے میں بات کریں تو، ریاست میں اب تک کورونا مریضوں کی مجموعی طور پرکل تعداد 938 پہنچ گئی ہیں۔ جن میں سے 53 اموات رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ 65 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

مدھیہ پردیش میں کورونا مثبت کے 9 معاملے سامنے آئے

وہیں دارالحکومت بھوپال میں آج 9 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جبکہ اب تک 5 اموات ریکارڈ کی جاچکی ہیں۔ چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر پربھاکر تیواری کے مطابق، بھوپال میں آج 9 افراد کی جانچ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ان کے رابطہ میں کتنے لوگ آئے ہیں ان کی تاریخ نکالی جارہی ہے۔

وہیں محکمہ صحت کے ملازم مینک ترپاٹھی کا 2 سالہ بیٹا بھی کورونا مثبت پایا گیا، جسے علاج کے لئے چیرایو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی مینک ترپاٹھی کے والد تستم کے دادا 60 سالہ بزرگ سوریش ترپاٹھی بھی کورونا متاثر پائے گئے اس سے قبل مینک ترپاٹھی کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

وہیں بھوپال میں ایمس سے تعلق رکھنے والے چار افراد کورونا انفیکشن سے مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے ہیں اور انہیں 14 دنوں کے لئے گھر میں قرنطینہ کیا گیا۔ ساتھ ہی ریاستی ہیلتھ بلیٹن کے مطابق ریاست کے اندور میں 544 مثبت پائے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details