بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدھیہ پردیش اور دیگر ریاستوں سے تنظیم حزب التحریر سے روابط کے الزام میں گرفتار افراد کی جانچ اب این آئی اے (نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی) کرے گی۔ اس تعلق سے اے ٹی ایس نے این آئی اے کو کیس ہینڈ اور کر دیا ہے۔ اے ٹی ایس نے 9 مئی کو حزب التحریر سے روابط کے الزام میں 16 افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔ جانکاری کے مطابق اے ٹی ایس بھوپال سے 10، حیدرآباد سے 5 اور چھندواڑا سے ایک شخص کو گرفتار کر کے ریمانڈ پر لیا تھا۔ 24 مئی کو ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر گرفتار افراد کو عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا۔ یہ افراد سینٹرل جیل بھوپال میں بند ہے۔ حزب التحریر کے سیمی سے تار جوڑنے، فارن کنکشن اور فنڈنگ کے لنک ملنے کے بعد این آئی اے نے اے ٹی ایس سے یہ کیس ٹیک اور کر لیا ہے۔ اس معاملے میں آگے کی جانچ اب این آئی اے کے ذریعے کی جائے گی۔
Hizb e Tahrir Case حزب التحریر سے روابط کے الزام میں گرفتار افراد کی این آئی اے پوچھ گچھ کرے گی - نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی
ریاست مدھیہ پردیش سے حزب التحریر سے روابط کے الزام میں گرفتار افراد سے این آئی اے پوچھ گچھ کرے گی۔
واضح رہے کہ پچھلے سال 13 مارچ کو مدھیہ پردیش اینٹی ٹیررسٹ اسکاٹ (اے ٹی ایس) نے دارالحکومت بھوپال کے عیش باغ علاقے سے احمد علی کالونی سے جماعت مجاہدین بنگلہ دیش کے چار کارکنان بنگلہ دیشی افضل علی عرف محبوب، محمد عقیل عرف احمد، ظہور الدین عرف ملون پٹھان، عرف جوہر علی اور زین العابدین عرف اکرم الحسن کو گرفتار کیا تھا۔ اس تنظیم کے ایک کارکن شہباز خان کو کرود علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ایک ٹی ایس نے ہاوڑا سے محمد رفیع اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کیا تھا۔ یہ تنظیم شدت پسند تنظیم القاعدہ سے متاثر ہے۔ ان کی ذریعے بھوپال میں سیلیپر سیل تیار کیے جا رہے تھے۔ وہی تنظیم کے ذریعے ٹیرر فنڈنگ کا کام کیا جا رہا تھا بعد میں یہ کہ این آئی اے کو ٹرانسفر ہوا تھا۔ اس موقع پر ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ ہم نے یہ کیس این آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ریاست میں امن و چین کو مٹانے والے کو بخشا نہیں جائے گا۔ ہماری ریاست امن کا ٹاپو ہے۔ کوئی بھی یہاں کے امن و چین کو خراب نہیں کر سکتا۔ یاد رہے کہ این آئی اے نے ممنوعہ تنظیم جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے جڑے اوپال ٹیرر فنڈنگ معاملے میں بدھ کے روز اتر پردیش میں دو جگہوں پر چھاپے ماری کی۔ ٹیررفنڈنگ معاملے میں این آئی اے نے دس ملزمین کو پہلے سے ہی گرفتار کیا ہے۔ اس میں کچھ بنگلہ دیشی ہے جو غیر قانونی طریقے سے بھارت میں داخل ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:Narottam Mishra On Hizb ut Tahrir حزب التحریر کے مشتبہ کارکنان پر مدھیہ پردیش حکومت سخت