بھوپال: ملک کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے اتوار کی صبح تقریبا 4 بجے مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے پرانے شہر میں تین مقامات پر چھاپے مارے۔ اس دوران ایک سرکاری اہلکار سمیت تقریبا تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ خاتون کو پرانے شہر جہانگیرہ آباد علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے۔ اس خاتون کا نام ثمینہ بتایا جا رہا ہے۔ این ائی اے کی ٹیم تینوں کو خوفیہ مقام پر لے گئی ہے، جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس گوریلہ آپریشن کو چھتیس گڑھ میں گرفتار کیے گئے ایک نکسلائٹ کی ملک مخالف سرگرمیوں سے جوڑا جا رہا ہے۔
NIA Raid in Bhopal بھوپال میں این آئی اے کا چھاپہ، خاتون سمیت تین افراد زیر حراست - بھوپال میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کا چھاپہ
بھوپال کے اشوکا گارڈن، عیش باغ اور جہانگیرہ آباد میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے چھاپے مارے ہیں۔ اس دوران تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ NIA Raid in Madhya Pradesh
یہ بھی پڑھیں: Coimbatore Car Blast کوئمبٹور کار دھماکہ کیس میں ایک اور ملزم گرفتار
فی الحال این آئی اے نے ریاست کی سکیورٹی ایجنسی کو اس کارروائی سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیم کو چھتیس گڑھ کے رائےپور سے گرفتار شخص سے پوچھ گچھ کے دوران بھوپال میں کچھ لوگوں کے ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ این آئی اے کی ٹیم نے صبح چار بجے اس پر چھاپے مار کارروائی کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پرانے شہر بھوپال کے اشوکا گارڈن، عیش باغ اور جہانگیرہ آباد میں چھاپے مارے گئے ہیں۔ فلحال این آئی اے نے اس معاملے میں تین لوگوں کو حراست میں لیا ہے جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔