اردو

urdu

نکسل علاقوں میں مواصلات کو فروغ دینے کی ضرورت: کمل ناتھ

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ نکسلزم سے متاثرہ علاقوں میں موثر مواصلاتی ذرائع کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

By

Published : Aug 26, 2019, 11:21 PM IST

Published : Aug 26, 2019, 11:21 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 9:43 AM IST

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ

ریاست مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کملناتھ نے کہا کہ نسلزم کو ختم کرنے کے لئے نکسلزم سے متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی ذرائع کو موثر بنانے کی ضرورت ہے، جس سے اطلاعات جلد ملیں اور نکسلیوں کے خلاف وقت پر کارروائی کی جائے۔

کمل ناتھ نے آج نئی دہلی میں واقع وگیان بھون میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی طرف سے بلائی گئی نکسلزم سے متاثرہ ریاستوں کے وزرائے اعلی کی جا ئزہ میٹنگ میں کہا کہ مدھیہ پردیش میں نکسل مسئلہ ختم کرنے کی تمام کوششیں کی جارہی ہیں۔ اس مسئلہ کے مستقل حل کے لئے مرکزی حکومت کے تعاون کی ضرورت ہے۔

میٹنگ میں کمل ناتھ نے نکسل مسئلہ سے نپٹنے کے لیے ریاستی حکومت کے ذریعہ کیے گئے اقدامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ 2000 میں 'ہاک' دستہ بنایا گیا تھا۔

اس میں شراکت پر مبنی ترقیاتی پالیسیوں کی وجہ سے نکسلزم کو صرف دو اضلاع بالاگھاٹ اور منڈلا کی سرحد تک محدود کرنے میں کامیابی ملی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مدھیہ پردیش پولیس کو مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ پولیس کے ساتھ تال میل قائم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

پولیس دستہ کو جدید گیجٹس جیسے ٹریکرس، جی پی ایس، ڈرون، ٹریپ کیمرہ، باڈی پروٹیکٹیو آرمرس اور جنگل رسٹ گاڑیوں سے لیس کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نکسلزم سے متاثرہ علاقوں کے لئے خصوصی خفیہ شاخ بنائی گئی ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 9:43 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details