اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسلم خواتین نے تین طلاق بل کا خیر مقدم کیا

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں مسلم خواتین نے تین طلاق بل کا استقبال کیا اور ڈھول تاشے کے ساتھ میئر کو مبارکباد دینےکے لیے پہنچیں۔

مسلم خواتین نے تین طلاق بل کا خیر مقدم کیا

By

Published : Aug 1, 2019, 9:40 PM IST

گزشتہ روز پارلیمنٹ میں تین طلاق بل منظور ہونے کے بعد ملک میں ملاجلا ردعمل سامنے آرہا ہے، اس بل کے منظور ہونے بعد مدھیہ پردیش کی مسلم خواتین نے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔

ویڈیو دیکھیں

جلوس میں شامل خواتین نے کہا کہ طلاق ہو جانے کے بعد عورتوں کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا ہے، اس کی زندگی پہلے جیسے نہیں رہتی۔

خواتین نے مزید کہا کہ ہمیں اسلام کی کسی بھی چیز سے انکار نہیں ہے لیکن آج جس طرح سے چھوٹی چھوٹی باتوں پر طلاق دیا جا رہا ہے اسے دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی سوچ بہت اچھی ہے۔

اس معاملے میں بھوپال میونسپل کارپوریشن کے مئیر آلوک شرما نے تین طلاق بل پر کہا کانگریس پارٹی اپنی سیاسی دکان چمکانے کی کوشش میں مسلم خواتین کے ساتھ ناانصافی کرتی تھی اور کانگریس حکومت میں مسلم خواتین انصاف کے لیے در بدر بھٹکتی تھیں، چھوٹی چھوٹی باتوں پر طلاق کے معاملے پیش آرہے تھے لیکن اب وزیراعظم نے تین طلاق جیسے معاملے پر قانون بنایا ہے اس کا ہم استقبال کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details