ریاست مدھیہ پردیش میں لاک ڈاؤن کے مدنظر سبھی اسکولوں کے مارچ، اپریل میں ہونے والے امتحانات منسوخ کردیے گئے تھے، جو اب لاک ڈاؤن کے بعد 12 ویں کلاس کے امتحانات کو شروع کردیا گیا ہے۔
ریاست کے صنعتی شہر اندور کے بنگالی اسکول میں لیے جارہے 12ویں کے امتحان میں مسلم طالبات کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا گیا، جس میں مسلم طالبات کو الگ کلاس روم کے باہر بیٹھا کر امتحان لیے گئے۔
جس سے مسلم طبقے میں ناراضگی دیکھی گئی ہے، تو وہیں بھوپال کے مکزی حلقہ کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کو خط لکھ کر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔