اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانچ کروڑ کا ہتک عزت کا مقدمہ - ہتک عزت کا مقدمہ

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ریوہ کے میونسپل کارپوریشن کے کمشنر سبھاجیت یادو نے ریوہ کے رکن اسمبلی راجندر شکلا کے خلاف پانچ کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا ہے۔

commissioner of rewa municipal corporation
commissioner of rewa municipal corporation

By

Published : Jan 3, 2020, 11:17 AM IST

میونسپل کمشنر سبھاجیت یادو کا کہنا ہے 'ایم ایل اے راجندر شکلا نے ان کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا، جس کے بعد انہوں نے راجندر شکلا کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا ہے۔

سبھاجیت یادو نے کہا 'شکلا نے مجھے کہا کہ جب ان کی حکومت اقتدار میں تھی، انہوں نے مجھے بلبھ بھون میں پوسٹ کرکے پنجرے میں ڈال دیا تھا'۔

انھوں نے مزید کہا 'راجندر شکلا کی طرف سے متعدد دفعہ ان کی توہین کی گئی ہے'۔

وہیں جب ریوہ کے رکن اسمبلی راجندر شکلا سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ وہ ریوہ میں نہیں ہیں۔

مزید پڑھیے:- فضائی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی ہلاک
مزید پڑھیے:- تاریخ میں آج کا دن
مزید پڑھیے:- امت شاہ کا دعوی: جموں و کشمیر میں ایک انچ پر بھی کرفیو نہیں

اقتدار میں آنے کے بعد اکثر ایسی خبریں سننے کو ملتی ہیں، جس میں سیاست داں اپنے مفاد کے لیے سرکاری ملازمین کا استعمال اور ان کی توہین کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details