اردو

urdu

ETV Bharat / state

MP Missionary School Vandalism Case: مشنری اسکول میں توڑ پھوڑ معاملے میں 11 گرفتار - تبدیلیٔ مذہب کی شکایت

مدھیہ پردیش کے ودیشا کے سینٹ جوزف کانونٹ اسکول میں گزشتہ روز توڑ پھوڑ Missionary School Vandalism In Vidisha کے الزام میں آج پولیس نے 11 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ کچھ تنظیموں کی جانب سے اسکول پر آٹھ بچوں کے مذہب تبدیل Religious Conversion of Eight Students کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

مشنری اسکول میں توڑ پھوڑ معاملے میں 11 گرفتار
مشنری اسکول میں توڑ پھوڑ معاملے میں 11 گرفتار

By

Published : Dec 8, 2021, 1:06 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے ودیشا ضلع کے گنج بسودا میں ایک مشنری اسکول پر مبینہ طور پر تبدیلیٔ مذہب کی شکایت Religious Conversion Allegation کے بعد اسکول میں توڑ پھوڑ Missionary School Vandalism Case کی گئی تھی۔ اس معاملے میں پولیس نے 11 ملزمان کو گرفتار People Arrested for Vandalising School کیا ہے، جب کہ 50 کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش کی جارہی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات اسکول کے خلاف احتجاج کررہے 11 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس معاملے میں 50 لوگوں کو ملزم بنایا گیا ہے۔ فی الحال علاقے کی صورتحال پولیس کے کنٹرول میں ہے تاہم آس پاس کے علاقوں کی پولیس فورس کو طلب کر لیا گیا ہے۔ چرچ اور اسکول کی سیکیورٹی کے لیے پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے۔

تحصیل گنج بسودہ کے کانوینٹ اسکول میں 8 بچوں کے مذہب تبدیل Religious Conversion of Eight Students کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کے ذریعے سامنے آیا، جس کے بعد شہر میں اسکول انتظامیہ کے خلاف احتجاج ہونے لگے۔ کئی تنظیموں اور سوسائٹیوں نے کارروائی کے لیے میمورنڈم بھی دئیے ہیں۔ 6 دسمبر کو کچھ تنظیموں نے اس اسکول کے خلاف احتجاج بھی کیا۔ وہیں اسکول منیجر نے بچوں کے مذہب تبدیل کرنے کے معاملے کو مسترد کردیا۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کی سوسائٹی کے بچوں کی مذہب سے متعلق رسم ادا کرنے کی ویڈیو کو لوگوں نے غلط طریقے سے سمجھا ہے۔

مزید پڑھیں: MP missionary school vandalized: مدھیہ پردیش کے مشنری اسکول میں توڑ پھوڑ

اسکول انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کے حوالے سے ہمیں ایک خط موصول ہوا ہے اور اس خط کا جواب دیتے ہوئے ہم نے تفتیشی افسران کو ان 8 بچوں کی فہرست دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ان بچوں کا تعلق مسیحی برداری سے ہے۔

دوسری جانب پولیس سپرنٹنڈنٹ مونیکا شکلا نے کہا کہ ریونیو حکام کی جانب سے اس معاملے کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔ تحقیقات کے بعد معاملے کی حقیقت واضح ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کے بچوں کے اہل خانہ کی جانب سے ان کے بچوں کے مذہب تبدیل کرنے کے حوالے سے کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details