اندور رکن اسمبلی سنجے شکلا کی والدہ کا انتقال یکم اکتوبر کو ہوا تھا۔ ان کے انتقال پر تعزیتی پروگرام رکھا گیا۔ تعزیت میں شریک ہونے کے لیے شہر بھر سے تقریباً 500 افراد شرکت کرنے کے لیے آئے تھے۔ تعزیت کے دوران یہاں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یکایک وقتی بنایا گیا گنبد گرگیا جس کی زد میں آنے سے کئی لوگ شدید زخمی ہوئے اور ایک کی موت ہوگئی۔
گنبد گرنے سے افراتفری پھیل گئی۔
تعزیت میں آئے لوگوں پر گنبد گرا کئی زخمی واضح رہے کہ کی سنجے شکلا کانگریس کے رکن اسمبلی ہیں اور ان کے والد وشنو پرساد شکلا بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ سنجے شکلا، شہر میں اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں جس کی وجہ سے شہر بھر کی شخصیات نے تعزیتی جلسے میں شرکت کی۔
حادثے کی خبر ملتے ہی پولیس جائے حادثے پر پہنچی۔ نگر نگم اور محکمہ صحت نے راحت و بچاؤ کا کام شروع کردیا اور گنبد میں دبے لوگوں کو باہر نکال کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔ 20 سے زائد زخمیوں کا علاج چل رہا ہے۔