کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیراعلی کملناتھ نے کہا کہ کانگریس پارٹی قبائلیوں کی پارٹی ہے، جبکہ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) صرف سرمایہ داروں کی ہی پارٹی ہے۔
کملناتھ نے آج ضلع علی راجپور کے بھابرا میں پارٹی کے امیدوار مہیش پٹیل کی حمایت میں منعقدہ ایک انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس قبائلیوں کی پارٹی ہے جبکہ بی جے پی صرف سرمایہ داروں کی پارٹی ہے۔ انہوں نے سابقہ کانگریس حکومت کی حصولیابیوں کو گناتے ہوئے بتایا کہ ہم نے کسانوں کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو بونس دیا۔ زراعت کے شعبہ میں انقلاب لانے کی شروعات کی تھی۔