اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 18, 2023, 12:26 PM IST

Updated : Nov 18, 2023, 12:37 PM IST

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش کا سب سے پست قد ووٹر

ریاست مدھیہ پردیش میں گذشتہ روز یعنی 17 نومبر کو اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ ریاست کے منڈالہ ضلع میں تقریبا 37 ہزار نئے ووٹرز نے ووٹ ڈالا ہے جس میں ایک سب سے چھوٹا یعنی 30 انچ کا نوجوان ووٹر بھی شامل ہے جس نے ووٹ ڈالا ہے۔ MP Shortest youth's height just 30 inches

shortest voter of mp
shortest voter of mp

مدھیہ پردیش کا سب سے پست قد ووٹر

منڈالہ: ریاست مدھیہ پردیش کے منڈالہ ضلع کے ایک علاقہ میں 18 سال کا ایک نوجوان موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والے نوجوان کا قد صرف 30 انچ ہی ہے۔ اسمبلی حلقوں میں 945 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے۔ منڈالہ ضلع میں ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 93 ہزار 300 ہے... جس میں خواتین ووٹرز کی تعداد مردوں سے زیادہ ہے۔ 90 ایسے بوتھ بنائے گئے تھے جہاں ان بوتھوں کی ذمہ داری خواتین کے ہاتھوں سونپی گئی تھی۔

وہیں منڈالہ ضلع میں نئے ووٹر تقریباً 37 ہزار ہیں... کھنڈیورا گاؤں کے چھوٹے ووٹر کیلاش ٹھاکر نے پہلی بار ووٹ ڈالا ہے۔ کیونکہ وہ اسی سال 18 سال کی عمر کا ہوگیا ہے۔ اس کا قد صرف 30 انچ ہے۔ سب سے چھوٹے قد کے نوجوان نے نویں کلاس تک ہی تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ پہلی بار ووٹ ڈالنے کے بعد بہت پرجوش دکھائی دے رہا تھا۔ گذشتہ روز وہ اپنی بہن کے ساتھ ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ بوتھ پہنچا تھا۔ جہاں اس نوجوان کو پہلی مرتبہ دیکھنے والے افراد حیران ہوکر رہ گئے تھے۔ اس نوجوان کے ووٹ ڈالنے کے بعد ہر کوئی شخص اس سے ملنا چاہتا تھا۔ ایک مقامی شخص نے بتایا کہ کیلاش کا قد شروع سے ہی ایسا ہی ہے۔

مزید پڑھیں:مدھیہ پردیش کی 230 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ، شام 5 بجے تک 70.99 فیصد ووٹ ڈالے گئے

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں گذشتہ روز یعنی 17 نومبر کو اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ ریاست میں کانگریس اور بی جے پی دونوں نے ہی اقتدار حاصل کرنے انتخابی مہم میں اپنی طاقت جھونک دی ہے۔ وزیراعظم مودی سمیت بی جے پی کے رہنماوں نے انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا۔

Last Updated : Nov 18, 2023, 12:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details