اندور: کووڈ ۔19 کے متاثرین 3600 سے تجاوز - 36 new cases in Indore
ضلع اندور میں ہسپتال سے صحتیاب ہوکر گھر جانے والے مریضوں کی تعداد 2184 ہو گئی ہے۔
ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کورونا انفیکشن کے 36 نئے کیسز آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 3633 اور مرنے والوں کی تعداد 145 تک جا پہنچی ہے جبکہ ہسپتال سے صحتیاب ہوکر گھر پہنچنے والے مریضوں کی تعداد 2184 ہے۔
چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (سی ایم ایچ او) ڈاکٹر ایم پی شرما نے کل رات بلیٹن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کل جانچے گئے 1123 نمونے میں 36 مثبت پائے گئے ہیں، جبکہ 1444 نئے نمونے جانچ کے لیے موصول ہوئے ہیں۔
اب تک مجموعی طور پر 39704 ٹیسٹ رپورٹس موصول ہوئی ہیں جن میں کل 3633 متاثرپائے گئے ہیں۔ جبکہ گذشتہ روز 55 اور 65 سال کی دو خواتین اور 75 اور 67 سال کی دو مردوں کی موت درج ہونے کے بعدمرنے والوں کی تعداد 145 تک جا پہنچی ہے۔
سی ایم ایچ او نے بتایا کہ 'گزشتہ روز 52 مریضوں کے بازیاب ہونے پر چھٹی دیئے جانے کے بعد اب تک 2184 متاثرین کو صحت یاب ہونے ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ جبکہ کل 75 مشتبہ افراد کو صحت یاب پائے جانے پر ادارہ جاتی کورنٹائن مراکز سے چھٹی دیئے جانے کے بعد اب تک مجموعی طور پر 3806 مشتبہ افراد کو فارغ کردیا گیا ہے۔